اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔ ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ
درج ہے۔۔۔۔۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت درج ہے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ چند روز قبل ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا روٹ
توڑنے کی کوشش کی تھی اس دوران ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی۔۔۔۔۔اس موقع پر ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ بھی کی۔۔۔۔پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر کا کہنا تھا کہ تم مجھے نہیں روک سکتے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں