تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، ہلاکتیں ہو گئیں

فرانس سے سمندر کے راستے برطانیہ جانے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی علاقے کیلیس کے ساحل سے کچھ فاصلے پر کشتی الٹنے سے 2 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے۔انگلش چینل کو عبور کرنے والی کشتی پر 50 افراد سوار تھے، جن میں سے 46 افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ڈوب جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔مقامی فرانسیسی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حادثے کے سبب ڈوور اور کیلے کے درمیان فیری سروس کو 2 گھنٹے کے لیے معطل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی فرانس سے غیر قانونی طور پر برطانیہ جاتے ہوئے کشتی ڈوب گئی تھی۔اس موقع پر فرانسیسی وزیرِ داخلہ نے کہا تھا کہ مرنے والوں کا خون انسانی اسمگلروں کی گردن پر ہے اور فرانس ان مافیاز کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close