اڈیالہ جیل میں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی کلاس کر دی

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملاقات کےلیے آئے پارٹی رہنماؤں کی سرزنش کی۔

بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترامیم پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کےلیے اڈیالہ جیل گیا تھا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سرزنش کی اور انہیں کھری کھری سنادی۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کےلیے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ میرے دیے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات ادھوری رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close