آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور آصف زرداری سے اتفاق کر لیا

مولانافضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عدلیہ سےمتعلق اصلاحات پر ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں ہم نے ملکر اتفاق رائےحاصل کرلیا ہے، مشاورت کےبعدہم اتفاق رائےکی طرف بڑھ رہےہیں۔

لاہور میں نواز شریف کے عشائیہ کے بعد جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی )کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورپاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنماؤں کیساتھ ملکر جاتی امراکےباہر میڈیاسے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔جمعیت علماء اسلام (جے یوآئی )کےسربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اپنےشیڈول کےمطابق میاں صاحب کےپاس آئے، عدلیہ سےمتعلق اصلاحات پرہم نےاتفاق رائےحاصل کرلیا ہے، مشاورت کےبعدہم اتفاق رائےکی طرف بڑھ رہےہیں، کل اسلام آباد میں تحریک انصاف کی قیادت سےبھی ملاقات کرونگاامید ہے ہم سب مشاورت سےآگےبڑھیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عدالتی اصلاحات سےمتعلق تینوں جماعتوں میں اتفاق ہوگیا ہے،اتفاق رائے کی طرف بڑھنا تاریخی کامیابی ہے،پیپلزپارٹی کا عدالتی اصلاحات کا ارادہ ہے،عدالتی اصلاحات کے بعد آئین کی تشریح اوردفاع نظرآئےگا،ہم اتفاق رائے سے آگے بڑھ رہےہیں، مناسب وقت پرآئینی ترمیم دونوں ایوانوں سےپاس کرائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اسحاق ڈار کا مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہماراتینوں جماعتوں کاجوڈیشل ریفارم پراتفاق رائےہوگیا ہے، اس سےعوام کوتیزاورشفاف انصاف ملےگادیگرنکات پربھی قریب ترپہنچ چکےہیں،ایک سے2دن میں دیگرنکات پربھی پیشرفت ہوگی،تمام معاملات عوام کی بہتری کیلئےہورہےہیں،آئینی ترمیم میں کسی جماعت کا اپنا مقصد نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close