خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ مالاکنڈ، اپر دیر، شانگلہ، سوات اور گردونوح میں محسوس کیا گیا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث اب تک کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close