احتجاج کی کال واپس لینے کے لیے پی ٹی آئی نے شرط کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)  پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔۔۔۔ اتوار کو تحریک

انصاف کے سیکریٹری نے سوشل میڈیا سائیٹ ایکس پر پوسٹ کیا کہ عمران خان سے ملاقات کی صورت میں احتجاج کی کال واپس لیں گے۔۔۔۔۔ اسلام آباد احتجاج کے دوران اگر کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی کیونکہ جن کے پاس طاقت ہو ذمے دار بھی وہی ہوتے ہیں، آپ عمران خان سے ہماری ملاقات کروا دیں ہم احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے بانی تحریک انصاف کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔ کور کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا۔۔۔۔ ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close