بلوچستان میں کوئلے کی کانوں پر حملے میں 20 کان کن جاں بحق

بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راکٹ حملے میں 7 کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں، کان مالک حاجی خیر اللّٰہ کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں نے 10 کانوں کی مشینری بھی نذر آتش کر دی گئی۔میڈیکل افسر دکی اسپتال ڈاکٹر جوہر سدوزئی کا کہنا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق قلعہ سیف اللّٰہ، پشین، ژوب اور مسلم باغ سے ہے، 3 کان کنوں کا تعلق افغانستان سے بھی ہے۔7 زخمی ہوئے کان کنوں کو دکی اسپتال میں طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ لورالائی، کچلاک، موسی خیل سے تعلق رکھنے والے کان کن بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیر اللّٰہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ اور دستی بم سے حملہ کیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں