اڈیالہ جیل میں قید عمران خان چڑچڑے کیوں ہو رہے ہیں؟ بڑے میڈیا ہاؤس کی رپورٹ

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی سابق وزیراعظم عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔۔۔۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کے معمولات میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا، ان کا مشقتی کھانا حسب سابق تیار کرتا ہے۔۔۔۔۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی سنگین مسئلہ درپیش نہیں، ان کا بلڈ پریشر نارمل اور ای سی جی معمول کے مطابق ہے جب کہ خون میں شکر کی مقدار بھی زیادہ نہیں مگر چڑچڑا پن بڑھ گیا ہے جس سے نفسیاتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔۔۔۔۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چند ماہ قبل انہیں دانت کی تکلیف ہوئی تھی جو اب ٹھیک ہے جب کہ گزشتہ سال مارچ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں پشت کی درد اور بواسیر کی شکایت کی تھی مگر جیل آ کر اس بارے نئی شکایت نہیں کی۔۔۔۔۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کے معمولات میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا، ان کا مشقتی کھانا حسب سابق تیار کرتا ہے جسے جیل اسپتال کے ڈاکٹر خود کھا کر اس کے صحت بخش ہونے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے بعد کھانہ عمران کو دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close