عمران خان اور گنڈاپور کے خلاف اقدام قتل اور دہشتگردی کا مقدمہ درج، تفصیل سامنے آ گئی

اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ نون میں درج کیا گیا مقدمہ اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل، حفیظ الرحمٰن ٹیپو سمیت 500 نامعلوم افراد بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبد الحمید کو اغواء کر کے تشدد کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی ایماء پر 500 سے زائد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں، پتھروں اور آہنی راڈوں سے حملے کیے، انہوں نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں اور اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین آنسو گیس کی شیلنگ کی، سرکاری اور عوامی املاک کو جلایا، حکومت اور ریاست کے خلاف تعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل عبدالحمید تشدد کے دو روز بعد اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close