وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی لگا دی۔وزارتِ داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 1997ء کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کی تھی۔علی امین گنڈا پور سے ہونے والی ملاقات میں منظور پشتین نے انہیں پشتون قومی عدالت میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں