گنڈاپور کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟ پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد سے گرفتاری کی تصدیق کردی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس سے غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے کے پی ہاؤس کی حدود کی خلاف ورزی کی، وزیراعلیٰ علی امین آئین کے تحت ریاست پاکستان کا حصہ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ رینجرز، پولیس اور آرمڈ فورسز ریاست کے آلات ہیں، کیا پاکستان میں مارشل لاء لگ چکا ہے، فارم 47 کی حکومت کا یہ اقدام ان کےتابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close