تل ابیب میں بھگدڑ مچ گئی، متعدد زخمی

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پربھی ڈرون حملے کے دوران شیلٹرز کی طرف بھاگنے والے متعدد اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں چار زور دار دھماکے سنے گئے اور اسرائیل نے ایک ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ادھر لبنان کے دارالحکومت بیروت کے گنجان آباد علاقے میں اسرائیل کی جانب سے عمارت پر حملہ کیا گیا جس دوران حزب اللہ سے منسلک طبی ادارے کے 6 ارکان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 لبنانی شہید اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں غزہ پر بھی اسرائیلی بربریت جاری ہے جہاں غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ ادھر دمشق میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں 3 شامی شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے اپنی فوج کی ڈویژن 98 جوکہ 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے اسے لبنان کی سرحد پر تعینات کر رکھا ہے اور اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close