اسلام آباد(پی این آئی )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی۔
ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا۔
واضح رہے کہ یہ ریفرنس جعلی اکاؤنٹس کیس کا حصہ ہے جس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ پر اپنا ا
ثر و رسوخ استعمال کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوری آباد پاور پلانٹ کے لیے فنڈز جاری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
سندھ، خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کب ؟ تاریخ سامنے آ گئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں