سرگودھا (پی این آئی) سرگودھا پولیس کے اے ایس آئی اور اس کے نجی گارڈ نے ایک طالبہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔۔۔۔ جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔ پولیس حکام کا
کہنا ہے کہ طالبہ کیساتھ زیادتی کا مقدمہ تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔۔۔ متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے والد کو منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا۔۔۔۔ طالبہ نے مزید کہا کہ والد کو مقدمہ سے بری کرنے کےلیے اے ایس آئی کے نجی گارڈ نے مجھے فون کیا اور اے ایس آئی اور اس کا نجی گارڈ قصبہ معظم آباد میں خالی مکان لے گیا۔۔۔۔ لڑکی کے والد کے مطابق ملزمان بیٹی کو نیم بےہوشی کی حالت میں گاڑی میں گھر کے باہر چھوڑ کر چلے گئے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں