مشرق وسطیٰ میں جنگ پھیل گئی، کون کون سے ملک زد میں آ گئے؟

 صنعا (پی این آئی) غزہ اور لبنان کے خلاف اسرائیلی اسرائیلی جارحیت کے بعد آج اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے یمن پر بھی حملہ کر دیا ہے۔۔۔۔ صیہونی فوج نے یمن کے پورٹ سٹی الحدیدہ پر بمباری

کی جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔۔۔۔۔ یمنی وزارت صحت کے مطابق حدیدہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 29 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس سلسلے میں بتایا کہ یمن کے شہر حدیدہ پر فضائیہ کے درجنوں طیارے استعمال کیے گئے۔۔۔۔۔ واضح رہے کہ حوثی ملیشیا گزشتہ برس نومبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں پر حملے کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close