مایوس نہ ہوں کہ مایوسی گناہ ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کاروباری شخصیات سے خطاب

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ایک سال پہلے آپ سے کہا تھا کہ مایوس نہ ہوں مایوسی گنا ہ ہے ،

پاکستان کی خوشحالی کے بارے میں کبھی بھی امید نہیں چھوڑتا،مایوسی گناہ ہے،پاکستان مختلف شعبوں میں غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے،اپنے دورہ کراچی کے دوران آرمی چیف نے تاجربرادری سے ملاقات کی۔پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران معیشت سے متعلق تاجر برادری کے ساتھ اہم امور زیر بحث آئے۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔آرمی چیف کاگفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا جائز مقام حاصل کرنا چاہتا ہے۔ مغربی سرحد پر اسمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ گوگل اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ کاروباری برادری کے تعاون کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں۔ پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششوں کو اجتماعی کاوشوں سے شکست دی۔ برادر دوست ممالک کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔ چین، سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے نمایاں صلاحیت موجود ہے۔پاکستان کے پاس دستیاب بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں ہیں۔ پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرورحاصل کرے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کا دورہ کیاتھا جہاں آرمی چیف نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی تھی۔آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے تاجروں اور کاروبار شخصیات نے مثبت معاشی اشاریوں کے حصول پر ایس آئی ایف سی پر اظہار اعتماد کیا تھا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ سب کو پاکستان کے روشن مستقبل پر بھرپور اعتماد اور یقین رکھنا چاہیے۔ پاکستان کے پاس دستیاب بے پناہ وسائل اور صلاحیتیں ہیں۔ پاکستان اقوام عالم کی صف میں اپنا جائز مقام ضرور حاصل کرے گا۔پاک فوج کے ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے ملکی معاشی ترقی میں کاروباری برادری کی تعریف کی۔ شرکاءنے بھی ایس آئی ایف سی پراعتماد کااظہارکیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مدد سے معاشرے میں مایوسی پھیلانے والوں کوشکست دی گئی۔دورے کے دوران آرمی چیف نے کراچی میں انو وسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح بھی کیا تھا۔ اس آئی ٹی پارک کا مقصد اکڈیمیا اور صنعتی اشتراک سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے میدان میں با اختیار بنانا تھا۔ انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک میں بالخصوص مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز کی جا رہی تھی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سول سوسائٹی کے عمائدین بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی ٹی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیاتھا اس موقع پر آرمی چیف نے کراچی میں کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی شرع نمو میں اضافے کیلئے کاروباری برادری کے کردار کو سراہا تھا جبکہ آرمی چیف نے چین،برطانیہ،سعودی عرب اوریواےای کےکردارکی تعریف بھی کی تھی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں