خیبرپختونخوا میں پولیس کی گاڑی بم سے ٹکرا گئی

باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ بھائی چینہ میں پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

ڈی ایس پی کے مطابق دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ علاقے میں بم نصب کرنے والے ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close