الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت چیلنج کردی

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی وضاحت کو چیلنج کردیا، 14ستمبر کی وضاحت کیخلاف الیکشن کمیشن نے نظرثانی درخواست دائر کردی۔

 

نظرثانی درخواست میں کہا گیاکہ عدالتی فیصلے پر تاخیرکا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں، 12 جولائی کے فیصلے کی وضاحت 25 جولائی کو دائر کی تھی،وضاحت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے 14ستمبر کو آرڈر جاری کیا، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے تحریک انصاف کو جواب کیلئے کب نوٹس جاری کیا؟ پی ٹی آئی کی دستاویز پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری ہوا نہ جواب مانگا گیا، وضاحت کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست پر پارلیمنٹ نے نیا قانون بنا دیا، الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ 14 ستمبر کی وضاحت پر نظرثانی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close