لاہور میں اہم شخصیت کے بیٹے کو ناکے پر روکنے پر تین پولیس افسران کو ہٹا دیا گیا۔ پولیس نے 21 ستمبر کو کرنل عارف شہید انٹر چینج پر بااثر شخصیت کے بیٹے کو روکا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے روز رنگ روڈ پر عارف شہید انٹر چینج کے قریب کنٹینر لگا کر راستہ بند کیا گیا تھا، اہم شخصیت کے بیٹے نے کنٹینر ہٹا کر گزرنے کی کوشش کی تھی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایس ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی خالد محمود افضل کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کاہنہ راجہ فخر بشیر کو بھی ہٹادیا گیا۔ایس ایچ او مسلم ٹاؤن ندیم کمبوہ کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔
متاثرہ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تحریری ہدایات کے مطابق عملدرآمد کرتے ہوئے کنٹینر نہیں ہٹایا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں