واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدارتی انتخاب میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا ایک اور مباحثے کا چیلنج قبول کرنے سے
انکار کر دیا ہے۔۔۔۔ خبر ایجنسی کے مطابق کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی نشریاتی ادارے سی این این پر صدارتی مباحثے کا چیلنج دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے 23 اکتوبر کو صدارتی مباحثے کے لیے تیار ہیں۔۔۔۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کا چیلنج قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب بہت تاخیر ہو چکی ہے، اب 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن سے پہلے مباحثہ
ممکن نہیں ہے۔۔۔۔خیال رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان 10 ستمبر کو صدارتی مباحثہ ہوا تھا جس میں تجزیہ کاروں کے مطابق کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں