وزیراعظم شہباز شریف اچانک کہاں چلے گئے؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف کو لوٹن ایئرپورٹ سے پولیس کے پروٹوکول کے ساتھ ان کی رہائش گاہ لایا گیا۔شہباز شریف لندن میں دو روز قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، وزیراعظم امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔اس سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک روانہ ہورہا ہوں۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نیو یارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close