حسینہ واجد اور تین سابق چیف الیکشن کمشنرز کے خلاف غداری کا مقدمہ

ڈھاکا: بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور تین سابق چیف الیکشن کمشنرز کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد اور الیکشن کمیشن کے سابق سربران کے خلاف چاٹوگرام میں بی این پی کے مقامی رہنما کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان پر غیر قانونی اور فراڈ الیکشن کرانے کے الزامات عائد کیےگئے ہیں۔مدعی کے وکیل کا کہنا ہےکہ گزشتہ تین انتخابات میں اپوزیشن اور ملک کے متعدد معروف رہنما حصہ نہیں لے سکے اور عام آدمی اپنے ووٹ نہیں ڈال سکے۔

وکیل کے مطابق ان انتخابات میں ملک کا کثیر سرمایہ خرچ ہوا ، اس دوران انتظامی افسران اور کمشنرز کی جانب سے انتخابی عمل اور آئین کی شدید خلاف ورزی کی گئی، اسی لیے ان افراد کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں