پیجر ڈیوائسز کے بعد واکی ٹاکی میں دہماکے، بڑا جانی نقصان ہو گیا

لبنان میں گزشتہ روز پیجر ڈیوائسز دھماکوں کے بعد واکی ٹاکی سیٹ میں دھماکے ہوگئے جن میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ رابطہ ڈیوائسوں میں دھماکے کے بعد لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ واکی ٹاکیز میں دھماکے لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں بھی ہوئے ہیں۔ واکی ٹاکیز دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب حزب اللّٰہ ذرائع نے عرب میڈیا کو بتایا کہ بیروت میں حزب اللّٰہ ارکان کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں دھماکے ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ بیروت میں دو گاڑیوں میں رکھی واکی ٹاکی ڈیوائسز میں بھی دھماکے ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے جنازوں میں شریک افراد کے ساتھ فون میں ہوئے۔ بتایا جارہا ہے کہ دھماکوں سے گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو دھماکے ہوئے ہیں، طائر میں ایک دھماکا گاڑی میں ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل حزب اللّٰہ کے زیر استعمال پیجر ڈیوائسز میں دھماکے ہوئے تھے جن میں 9 افراد جاں بحق جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ حزب اللّٰہ نے دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close