اسلام آباد (پی این آئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے دس گرفتار ارکان اسمبلی کی تمام مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔۔۔۔
آج صبح انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام ایم این ایز کی فوری رہائی کا حکم دیا۔۔۔۔عدالت نے 30, 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کی ہیں۔۔۔۔ پی ٹی آئی ایم این ایز پر تھانہ سنگجانی، ترنول، نون اور تھانہ سنبل میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ ان ایم این ایز میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص اور احمد چٹھہ شامل ہیں۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کو ہونے والے سنگجانی جلسے کے بعد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 11 ارکان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان ارکان میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس، ملک عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، زبیر خان، احد علی شاہ، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔ تاہم بعد میں بیرسٹر گوہر کو رہا کر دیا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں