آئینی ترمیم نہ ہوسکی، قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت کی آئینی ترمیم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اس سلسلے میں آج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور کی گئی ہے،تحریک منظور ہوتے ہی سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کل تک ملتوی کردیا ۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیاگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close