سیاستدانوں کے لیے برے دنوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ مجھے سیاستدانوں کے لیے اچھے دن نظر نہیں آ رہے۔

منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ ماہ اسمبلی میں اہم فیصلے ہونے اور کچھ تبدیلیوں کا امکان ہے۔انہوں نے پیش گوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ حالات بتا رہے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی جیل سے باہر آ بھی گئے تو مشکلات میں گھرے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close