راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔
آج سے پارٹی کو ہدایت کر رہا ہوں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بھی کسی قسم کی بات چیت نہیں کرے گا۔۔۔۔ عمران خان نے آج اڈیالہ جیل میں اپنے خلاف کیسز کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں پیغام بھیجا تھا 22 اگست کا جلسہ منسوخ کریں۔ 8 ستمبر کی تاریخ بھی اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دی تھی۔۔۔۔میں آج سے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی فریق سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کر رہا ہوں۔
میں نے چھ پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی اجازت دے رکھی تھی۔ میں نے کبھی کسی کو بات چیت سے نہیں روکا۔۔۔۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کریں گے۔۔۔۔ عمران خان نے ریاستی اداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’علی امین گنڈاپور کو کل رات اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا ہے۔ ایک صوبے کے وزیراعلٰی کو اٹھا کر آپ نفرتیں بڑھا رہے ہیں۔۔۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے کون سی بغاوت کی ہے، علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے معافی مانگنے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل اور ڈرپوک ہیں ان کو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں