اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گرفتار پی ٹی آئی ارکان کے پروڈکشن آڑدر جاری کر دیے۔
ایاز صادق نے آج تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کو اسپیکر چیمبر میں طلب کیا تھا۔اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر کے گرفتاریوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے آئی جی کو حکم دیا کہ نہ آپ پارلیمنٹ ہاؤس سے کسی کو گرفتار کر سکتے ہیں، نہ پارلیمنٹ لاجز سے، گرفتار پارلمینٹیرینز کو فوراً رہا کیا جائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی فوٹیج بھی دیکھی اور اسلام آباد پولیس کے افسران سے کہا کہ یہ کیا طریقہ تھا کسی پارلیمینٹیرین کو گرفتار کرنے کا؟واضح رہے کہ اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا تھا کہ کل کے واقعے کے ذمے داروں پر مقدمہ درج کراؤں گا، ان کے خلاف ایکشن لیں گے۔ایاز صادق نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو کچھ ہوا اس پر اسٹینڈ لینا پڑے گا، میں نے تمام ویڈیوز منگوائی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں