پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاریاں، سپیکر ایاز صادق نے پولیس کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کل پارلیمنٹ میں جو واقعہ ہوا اس پر خاموش نہیں رہیں گے، ایکشن لیں گے۔۔۔۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ’ تمام گیٹس اور پارلیمنٹ کے اندر کی فوٹیج طلب کر رہا ہوں۔ 2014 میں ایک سیاسی رہنما اور ان کے سیاسی کزن نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا تھا، وہ پہلا حملہ تھا پارلیمنٹ پر پھر پارلیمنٹ لاجز میں صلاح الدین ایوبی کے گھر پر حملہ ہوا۔۔۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 2014 میں بھی حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی تھی۔ آج بھی کٹوانا پڑی تو کٹواؤں گا۔۔۔۔

اسلام آباد پولیس نے پیر کی شب پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت کے نواح میں ہونے والے جلسے میں طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close