ڈاکٹر اسرار اور حکیم سعید کی عمران خان کے حوالے سے رائے درست ثابت ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال کہا ہے کہ 20 سال پہلے ڈاکٹر اسرار اور حکیم سعید کی بانی پی ٹی آئی کے بارے میں رائے درست ثابت ہو رہی ہے۔۔۔ احسن

اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذریعے ملک میں انتشار کی سازش ہو رہی ہے۔۔۔ احسن اقبال اپنے آبائی گاؤں فتووال شکرگڑھ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔۔۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سازشوں اور فوج دہشت گردی کے خلاف لڑ رہی ہے، ہم جنگ جیت کر ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔۔۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عثمان بزدار اور پرویز الہٰی کو چن کر وزیراعلیٰ لگایا۔ بانی پی ٹی آئی نے 4 سالہ دورِ حکومت میں گالم گلوچ کے سوا کچھ نہ کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close