ملک دشمنوں کو جہاں پائیں گے سرکوبی کریں گے، آرمی چیف

راولپنڈی (پی این آئی)جنرل عاصم منیر کا کہنا تھاکہ معاشرتی وسماجی معاملات میں اخوت، ہم آہنگی، برداشت اوربُردباری کا مظاہرہ کریں، مذہبی عدم برداشت سے بالاتر رہ کرآئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کے حقو ق کا مکمل تحفظ کریں، سیاسی نقطہ نظرمیں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنےدیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد کےرہنما اُصول، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، جغرافیائی اہمیت کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بےپناہ قدرتی وسائل سےنوازا ہے، ہمارا اصل اثاثہ عوام، بالخصوص ہماری نوجوان نسل ہے، نوجوان نسل کا ملکی سالمیت وترقی میں کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آرمی چیف کا کہنا تھاکہ بھارت کے ناجائززیرِقبضہ جموں وکشمیرنہ صرف ملکی بلکہ خطے اور عالمی سطح کا مسئلہ ہے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیرکے حل میں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان قوم مقبوضہ کشمیر کے شُہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

فلسطین کا تنازع دُنیا کیلئے انتہائی قابلِ فِکر سوالیہ نشان ہے، اسرائیلی جارحیت وبربریت اورفلسطینیوں کااستحصال انسانیت اوربین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،سفارتی سطح پرپاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی اورفلسطینیوں پربربریت کی روک تھام کیلئے سرگرم عمل رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close