باہر نکلنے دو، چیئرمین نیب اور تمہیں نہیں چھوڑوں گا، عمران خان نے انگلی اٹھا کر دھمکی دے دی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دی کہ باہرنکل کرتمہیں اورچیئرمین نیب کونہیں چھوڑوں گا۔

اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے نیب تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دے دی۔ وہ نیب کے تفتیشی افسرکے پاس گئےاورانگلی اٹھا کربولے کہ تمہارےبنائے کیسز کے سبب میری بیوی جیل میں ہے، باہرنکل کرتمہیں اورچیئرمین نیب کونہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے کہاکہ رہا ہوتے ہی تم دونوں کومیں عدالت لےجاؤں گا۔نیب تفتیشی افسر نے اس سے قبل بھی 4مرتبہ بانی پی آئی کی دھمکیوں کا میڈیا کوبتایا تھا۔

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پر عمران خان کا کہنا تھاکہ کچھ لوگ پارٹی کے اندر علی امین گنڈاپورکے خلاف سازشیں کررہے ہیں، پارٹی کوکہتاہوں علی امین گنڈاپورکوانڈرمائن نا کریں، میں اس کے ساتھ کھڑاہوں، پوری پارٹی کو کہتا ہوں یہ وقت اختلافات کا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ علی امین کےخلاف سازشیں کرنےوالے بعد میں نا کہیں کہ ٹکٹ نہیں ملا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close