سرکاری ملازمین کی نئی پنشن اسکیم تیار، کب سے اور کیسے لاگو ہو گی؟

اسلام آباد(پی این آئی): وزارت خزانہ نے نئے سرکاری ملازمین کے لیے نئی پینشن اسکیم متعارف کرادی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی پینشن اسکیم کے حوالے سے وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کیا ہے جس کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کنٹری بیوٹری اسکیم میں 10 فیصد بنیادی تنخواہ سے حصہ دیں گے۔میمورنڈم کے مطابق یہ اسکیم ان تمام ملازمین پر لاگو ہوگی جو یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی کیے جائیں گے۔میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہےکہ اسکیم میں دفاعی بجٹ سے تنخواہ پانے والے سویلین ملازمین بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close