پیرس اولمپکس کی کھلاڑی کو سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

پیرس اولمپک میں یوگینڈا کی نمائندگی کرنے والی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، وہ اسپتال میں داخل ہیں اور حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق 33 سالہ میراتھن رنر ریبیکا کا جسم 75 فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے، اُن کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واعہ کے وقت ریبیکا گھر میں ٹریننگ کررہی تھیں جب سابق بوائے فرینڈ نے ریبیکا پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔واضح رہے کہ کینیا میں خواتین کھلاڑیوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے جن میں سے بعض کی موت بھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close