طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، پاکستان کے کس حصے میں کلاؤڈ برسٹ ہو گیا؟

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللّٰہ کے پہاڑی علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث طوفانی بارش نے علاقے میں تباہی مچادی،

ژوب، خضدار اور تربت میں 5 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔قلعہ سیف اللّٰہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں انتہائی اونچے درجے کے ریلے قریبی آبادیوں، فصلوں اور باغات میں داخل ہوگئے جس سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے۔سیلابی ریلے آبادی میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بےگھر ہوگئے۔خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی این 65 ہائی وے کئی مقامات پر سیلاب سے متاثر ہوئی جس سے زیارت، قلعہ عبداللّٰہ اور پشین اضلاع میں پریشان کن صورتحال ہے۔

دوسری جانب پشین میں بلوزئی چیک ڈیم شگاف پڑنے کے بعد ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے پل اور کئی رابطہ سڑکیں بہا لے گئے۔ہرنائی میں شدید بارشوں اور ریلے سے سروتی حفاظتی بند کئی جہگوں سے ٹوٹ گیا جبکہ ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے، زیارت میں پیچی ڈیم بھرگیا، اسپل ویز سے پانی کا اخراج جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close