رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر سول سرونٹس ایکٹ 1973ء میں ترمیم پر کام شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات سے 60 ہزار تک سرکاری ملازمین متاثر ہو سکتے ہیں، متاثرہ افسران و اہلکاروں کی دیگر اداروں میں ایڈجسٹمنٹ کا پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے۔دستاویز کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ کی سیکشن 2 اور 11 میں ترمیم کی جا رہی ہے، سول سرونٹس کا سیکشن 2 ملازمین کی تقرری کی شرائط سے متعلق ہے جبکہ سیکشن 11 ملازمت کو ختم کرنے اور پنشن کے امور سے متعلق ہے۔
حکومتی ذارئع کے مطابق حکومتی اخرجات میں کمی لانے اور ری اسٹرکچرنگ کی مشق کے نتیجے میں کئی وزارتوں کو بند کیا جا ئے گا یا ان کا انضمام ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد ادارے ختم کیے جا رہے ہیں یا پھر ایک نوعیت کے اداروں کے انضمام سے ہزاروں کی تعداد میں سول سرونٹس متاثر ہوں گے۔پہلے مرحلے میں متاثرہ ملازمین کو سرپلس پول میں بھیجا جائے گا، دوسرے مرحلے میں سرپلس ملازمین دوسرے محکموں میں بھیجا جائے گا، سرپلس ملازمین و افسران کو گولڈن ہینڈ شیک بھی دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ملازمین کو صوبائی محکموں میں ایڈ جسٹ کیا جا ئے گا، بہت سے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا، پی ڈبلیو ڈی سمیت بند کیے جانے والے اداروں کے ملازمین کو ایک مالیاتی پیکج دیا جائے گا۔ترمیمی مسودہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تیار کر چکا ہے، منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں