پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 تھی، اس کی گہرائی 215 کلو میٹر جبکہ مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔اسلام آباد، پشاور، ملتان، بنوں، چکوال اور سرگودھا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، دیر، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، کوہستان، سوات اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے کیے گئے ہیں۔زلزلہ سے شہری اپنے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں