وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات رک گئے

اسلام آباد (پی این آئی) لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرکے سمری صدر کو بھجوادی گئی، جس سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات رک گئے۔

 

قومی اسمبلی میں ہونے والی ترمیم کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ قانون بن جائیگا، الیکشن کمیشن اسلام آباد کی دوبارہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرے گا ، نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی ہر یونین کونسل کے 9 جنرل وارڈز ہوں گے۔ترمیم میں لکھا گیا کہ براہ راست انتخاب میں ووٹرز صرف 9 جنرل وارڈز کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے، 9 وارڈز ممبران خاتون، نوجوان،اقلیت اور مزدور و کسان کو منتخب کریں گے۔

 

ترمیم میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ آخری مرحلے میں یونین کونسل کے 13 ممبران چئیرمین وائس چئیرمین کا انتخاب کریں گے۔خیال رہے اسلام آباد میں لوکل باڈیز انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج (بدھ کو ) آخری دن ہے، اس سے قبل 2022میں ایکٹ میں تبدیلی سے لوکل باڈیز انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close