لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے مونس الہٰی اور ضیغم عباس کی جائیدادیں اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد نے مونس الہٰی اور ضیغم عباس کے خلاف ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی۔عدالت نے قصور میں مونس الہٰی کی 26 کنال سے زائد اراضی، مونس الہٰی کے نام پر گلبرگ میں واقع ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹس طلب کرتے ہوئے 19 ستمبر تک سماعت ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں