نیب نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کر دیا۔تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے ریفرنس دائر کیا۔
نیا توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی تھی۔ذرائع کے مطابق نیب کا دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس دو جلدوں پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ نیب نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی کو گرفتار کیا تھا، دونوں تفتیش کے لیے 37 دن نیب کی تحویل میں رہے۔بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نیب سے سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا، دونوں ملزمان نے سوال نامے کے جوابات نیب کو جمع کرا دیے تھے۔
تفتیش مکمل ہونے پر 19 اگست کو بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جوڈیشل کر دیا گیا تھا۔نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس کا رجسٹرار احتساب عدالت جائزہ لیں گے اور اعتراضات دور کرنے کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹیو جج کو بھجوایا جائے گا۔منتظم جج ریفرنس پر خود یا کسی دوسری احتساب عدالت کو منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے، ایڈمنسٹریٹیو جج ناصر جاوید رانا پہلے ہی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں