ہمارا کوئی اختلاف نہیں، پاک فوج کے ساتھ ہیں، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر کا اعلان

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں، اس سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہمیں لڑانے کی کوشش کر رہی ہے، حماد اظہر سینئر لیڈر ہیں، وہ پنجاب میں کام کر رہے ہیں۔احمد خان بھچرنے کہا کہ 22 اگست کو اسلام آباد میں ہمارا پُر امن جلسہ ہے، 16 ایم پی او کے تحت کارکنوں کی لسٹ بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کو فارم 47 کی حکومت مل گئی ہے تو عوام کو ریلیف دینا چاہیے، ہم دوبارہ اسلام آباد جائیں گے، پُر امن جلسہ ہمارا آئینی حق ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہماری 3 کھرب کی آئی ٹی انڈسٹری میں بحران آیا ہے، 9 مئی نہ ہم نے کیا اور نہ کوئی اس کا پلان تھا۔ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کا کہنا ہے کہ انٹر نیٹ حکومت نے سلو کیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close