سینئر ن لیگی رہنما جنرل باجوہ کی حمایت میں بول پڑے

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ کسی صورت دوسری ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جنرل باجوہ پہلی توسیع کو غلط اور دوسری کو جرم قرار دیتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل ساحر شمشاد کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے تاہم وہ جانتے تھے کہ حکومت جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنا چاہتی تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید بتایا کہ جنرل باجوہ نے معاملہ حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں