عمر ایوب نے کن افسروں کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کر دیا؟

راولپنڈی: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے پر جن افسران نے نقدی اٹھائی ان کا بھی کورٹ مارشل کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر نے وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے کہا خواجہ آصف کو کسی بات کا نہیں پتا، انہیں جی ایچ کیو کے پاس جانے نہیں دیا جاتا، وہ برائے نام وزیر دفاع ہیں۔

دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے طے شدہ ملاقات تھی جو نہیں ہونے دی گئی، جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں، ہمیں کہا گیا کہ اگر سیاسی گفتگو ہوئی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close