وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں اس سیاسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر جو حملے ہوئے ان مقامات کی شناخت اور نشاندہی میں جنرل فیض حمید کا کردار تھا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جنرل فیض نے آرمی چیف تعیناتی کے وقت متعلقہ کوارٹرز کے ساتھ کوشش کی کہ انہیں آرمی چیف بنایا جائے۔خواجہ آصف کے مطابق جنرل فیض نے اپنے ماضی کے کردار کی وضاحتیں بھی دیں اور آنے والے وقت کی یقین دہانیاں بھی کرائیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل فیض طاقت کی انتہا چاہتے تھے، جب انہیں آرمی چیف نہیں بنایا گیا تو انھوں نے پی ٹی آئی کے پریشان ذہن کو استعمال کیا اور 9 مئی کے دن فوجی اہداف کی نشان دہی کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں