صوبائی دارالحکومت میں دہماکہ

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پشتون آباد میں چالو باوڑی چوک کےقریب دستی بم سے دھماکا کیا گیا ہے۔کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جائے دھماکا سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں 2 بم دھماکے ہوئے تھے۔

گوالمنڈی تھانے اور سریاب روڈ پر ہوئے 2 دھماکوں کے دوران 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close