وطن واپسی پر ارشد ندیم کا والہانہ استقبال، کون کونسی اہم شخصیات ائیرپورٹ پر پہنچیں؟ تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی)پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

 

قومی ہیرو ارشد ندیم پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچيں ہیں۔ان کی پرواز ٹی کے 714 رات ایک بجکر 25 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کی۔اس موقع پر طیارے کو واٹرکینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔ ائیرپورٹ پر قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال ہوا، ہزاروں فینز اپنے ہیروکی ایک جھلک دیکھنے ائیر پورٹ پہنچے ، بینڈ نے دھنیں بکھیر کر ماحول میں اور جوش پیدا کر

 

 

دیا۔ عوام نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔ وفاقی وزیراحسن اقبال،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ نے حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ ائیرپورٹ اسٹیٹ لاؤنج میں ارشدندیم کے والد بھی موجود تھے، انہوں نے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس کے علاوہ

 

لاؤنج میں سعدرفیق، عظمیٰ بخاری اور دیگر نے بھی ارشد ندیم کو ہار پہنائے۔ ارشد ندیم کے اہل خانہ اور عزیزو اقارب کے علاوہ آبائی شہر میاں چنوں سے مداحوں کا قافلہ لاہور استقبال کے لیے آیا۔ لاہور ائیرپورٹ پر مداحو ں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ارشد ندیم کو ڈبل ڈیکر بس پر سوار کیا گیا، قومی ہیرو نے بس پر سوار ہو کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا او رہاتھ اُٹھا کر عوام کے نعروں اور محبتوں کا جواب دیا۔ بعد ازاں ارشد ندیم کا قافلہ ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر ائیرپورٹ سے براستہ موٹر وے میاں چنوں کی طرف روانہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close