دو ڈھائی ماہ میں کیا کچھ ہو سکتا ہے، بڑی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی): پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہےکہ ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں منظوروسان نے کہا کہ مجھے اچھے دن نظر نہیں آرہے، مستقبل قریب میں عدلیہ، اداروں اور سیاستدانوں کے درمیان محاذ آرائی بڑھ سکتی ہے جس کا نتیجہ ٹکراؤ کی شکل میں سامنے آنے کا خطرہ ہے، ملک میں دو یا ڈھائی ماہ کے دوران کچھ بھی ہوسکتا ہے۔پی پی رہنما نے پیشگوئی کی کہ سیاستدانوں کے لیے آنے والے دن اچھے نظر نہیں آرہے، سیاستدان لڑائی کی بجائے جمہوریت کی بقا کا سوچیں،

سیاستدان خوش فہمی میں نہ رہیں ان کے لیے حالات اچھے نہیں، سیاستدان ہیں تو یہ ملک ہے اگر سیاستدان نہیں تو یہ ملک بھی پھرنہیں چل سکے گا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ممکن ہے قومی اسمبلی تحلیل کردی جائے اور کچھ وقت کیلئے کیئر ٹیکر حکومت بھی آسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں، پی ٹی آئی والے عقلمندی سے بند گلی سے نکل سکتے ہیں، ان کو اس حد پر نہیں جانا چاہیے جو واپسی کا راستہ بھی نہ ہو، عمران خان کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے، انہیں نیچے آنا ہی پڑیگا لہٰذا سوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close