واشنگٹن (پی این آئی) امریکا کے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم ڈرامائی موڑ اختیار کر گئی ہے، ایک اہم سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر آج الیکشنز ہوں تو کملا ہیریس کے جیتنے کا امکان زیادہ ہے۔۔۔۔
اس سے قبل عام تاثر تھا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹ حریف کو باآسانی شکست دیدیں گے۔۔۔۔۔ این پی آر، پی بی ایس اور ماریسٹ کے مشترکا سروے کے مطابق ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کو اس وقت اکاون فیصد جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اڑتالیس فیصد مقبولیت حاصل ہے۔ جو بائیڈن کے دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد کملا ہیریس نے جب بطور ڈیموکریٹ امیدوار انکی جگہ لی تھی تو اس وقت کملا ہیریس کی مقبولیت موجودہ اکاون فیصد سے 4 پوائنٹس نیچے تھی۔
سروے کے مطابق اگر تھرڈ پارٹی کی چوائس ہو تب بھی کملا ہیریس کی مقبولیت اڑتالیس فیصد اور ٹرمپ کی مقبولیت 45 فیصد ہے اس طرح کملا ہیریس اس صورت میں بھی تین پوائنٹس کی برتری رکھتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کملا ہیریس سیاہ فام ووٹرز، کالج ڈگری کی حامل سفید فام خواتین اورخود کو انڈی پینڈینٹ قرار دینے والی خواتین میں کہیں زیادہ مقبول ہیں اور یہ مقبولیت مزید بڑھ رہی ہے ….
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں