بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئیں

بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت روانہ ہو گئیں۔خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کرانے کی بھی کوشش کی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی وزیرِاعظم شیخ حسینہ بھارت سے فن لینڈ روانہ ہوں گی۔دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کے وزیرِ قانون کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی صورتحال بہت خراب ہے، کیا ہو رہا ہے، علم نہیں۔خبرایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ کے بیٹے کی جانب سے اقتدار میں آنے والی کسی بھی غیر منتخب حکومت کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز پر زور دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close