بنگلا دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزمان وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔
بنگلادیشی آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے، اب عبوری حکومت ملک چلائے گی، ہم بنگلا دیش میں امن واپس لائیں گے۔بنگلا دیشی آرمی چیف نے کہا ہے کہ عبوری حکومت کےقیام کے لیے بات چیت جاری ہے، عوام سے اپیل ہے فوج پر اعتماد رکھیں، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔بنگلا دیشی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام پرتشدد اقدامات سے دور رہیں، صدر سے جلد ملاقات کروں گا، صدر سے ملاقات میں عبوری حکومت کے قیام پر بات ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں